13 اپریل 2015 - 05:42
یمن: ذمار میں آل سعود کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

یمن کے صوبہ ذمار میں عوام نے بڑا احتجاجی مظاہرہ کرکے آل سعود کی جارحیت کی مذمت کی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ذی مار کے عوام نے ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کر کے اپنے وطن پر آل سعود اور اس کے اتحادیوں کے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی- مظاہرین نے ان حملوں میں آل سعود کے ہاتھوں یمن کی بنیادی تنصیبات کی تباہی کی بھی مذمت کی- یمن کے لاکھوں افراد نے تکفیری دہشتگرد گروہ القاعدہ اور اس کے حامی آل سعود کے حملوں کا مقابلہ کرنے میں ملک کی مسلح افواج اور سکیورٹی فورسز کی استقامت کو سراہا- یمنی قوم نے اپنی فوج اور عوامی فورسز کی حمایت کا بھی اعلان کیا- مظاہرین نے آل سعود اور اس کے پٹھو ملکوں کے تباہ کن حملوں میں بچوں، خواتین اور سن رسیدہ افراد کے قتل عام پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی- مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ یمن کا فضائی، زمینی اور بحری محاصرہ ختم کیا جائے- یمنی مظاہرین نے عالمی اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ جارحین کے مقابل یمنی عوام کی حمایت کریں اور جنگ بند کروانے نیز عوام کو امداد پہنچانے اور مذاکرات کے ذریعے بحران کا حل ڈھونڈنے کے لئے حملہ آور ملکوں پر دباؤ ڈالیں-

.......

/169